ممتا کلکرنی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ۔ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 17:36 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):ماضی کی بولی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے پارٹنر وجے گوسوامی کے 2000کروڑ روپے کی منشیات کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوگئے ہیں۔تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس جوڑے کے خلاف شہادت موجود ہے۔اس شہادت کی بنیاد پر وہ ممتا کلکرنی اور جے سوامی کے خلاف الزام عائد کریں گے۔ضلعی عدالت نے مبینہ ڈرگ لارڈ گوسوامی اور اس کی پارٹنر کے خلاف ایفی ڈرین کی اسمگلنگ کے الزام پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئے ہیں۔شہادت ایک گرفتار ملزم کے اعتراف پر مبنی ہے۔پبلک پراسیکیوٹر ششر ہرے کاکہنا ہے کہ یہ جوڑا منشیات کارٹل کا سربراہ تھا۔یہ بھارت سے خام ایفی ڈرین فراہم کرتے تھے اور کینیا میں میتھا یمفیٹامین بناے والے یونٹ تک اسے پہنچاتے بھی تھے۔جب تک ان دونوں کے نام کیس میں سامنے نہیں آئے تھے یہ کاروبار کررہے تھے۔ششر ہرے نے مزید کہاکہ ان کے خلاف کافی ٹیکنیکل ثبوت موجود ہیں۔ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ تفتیش کاروں کے قبضے میں ہے اور گرفتار ملزمان جے مکھی اور کشور سنگھ راٹھور سے سوالات کے دوران ان کے بیانات سے اہم حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔ان کا ممتا کلکرنی کو ایون لائف سائنسز پرائیوٹ لمیٹڈ کا ڈائریکٹر بنانے کا بھی منصوبہ تھا۔ ششر ہرے نے عدالت کے سامنے ڈائری پیش کردی اور جوڑے کے خلاف وارنٹ حاصل کرلئے۔ایچ ایم پٹوردھان نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔ اور فوری طور پر حراست میں لینے کا آرڈر دے دیا۔۔۔۔