محبوبہ کے ساتھ ہوٹل میں رات گزارنا زندگی پر بھاری پڑ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 18:11 شام

ابوجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مردانہ طاقت کی مخصوص ادویات کمزوری کے ستائے مردوں کی مدد کے لئے متعارف کرائی گئی تھیں لیکن بدقسمتی سے لوگوں نے ان کا شوقیہ استعمال شروع کر دیا ہے، جس کے نتائج اکثر توقع کے برعکس نکلتے ہیں۔ افریقی ملک نائیجیریا میں بھی ایک شادی شدہ شخص نے ضرورت سے زیادہ گولیاں کھا لیں، لیکن نتیجہ ایسا بھیانک نکلا کہ دنیا بھر کے مردوں کے لئے عبرت کی مثال بن گیا۔  رپورٹ کے مطابق یہ بدنصیب شخص اپنی بیگم سے چھپ کر کسی خاتون کے ساتھ معاشقہ چلارہا تھا اور اسے سخت متاثر کرنے کے چ

کر میں تھا۔ موت سے ایک دن پہلے اس نے شراب خانے میں اپنے دوستوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنی ناجائز محبوبہ کو لے کر ایک ہوٹل میں جانے والا ہے۔ اس کے ایک دوست نے طاقت کی گولی استعمال کرنے کا مشورہ دیا، جس پر اس نے عمل کیا، لیکن بدقسمتی سے گولیاں کچھ زیادہ ہی کھالیں۔ اگلے روز اگبوروک شہر کے ایک ہوٹل کے کمرے سے اس کی لاش ایسی شرمناک حالت میں ملی کہ جس نے دیکھا توبہ توبہ کر اٹھا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ رات کسی وقت اس کی موت ہوئی لیکن اگلے دن جب اس کی لاش دریافت ہوئی تو دیکھنے کے قابل نہیں تھی، کیونکہ وہ جس حال میں تھا اسی حالت میں مر گیا تھا۔افسوسناک موت کا نشانہ بننے والے شخص کے ایک دوست نے بتایا کہ متوفی نے ساری رات ہوٹل کے کمرے میں اپنی محبوبہ کے ساتھ گزاری تھی۔ صبح جب کافی انتظار کے بعد بھی اس کی جانب سے کوئی اطلاع نہ آئی تو وہ اس کی خبر لینے گیا اور اسے کمرے کے اندر برہنہ حالت میں مردہ پایا۔ اس کی ناجائز محبوبہ رات کے کسی پہر فرار ہو گئی تھی اور تاحال مفرور ہے۔ پولیس اسے ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ واقعے کے حقائق پوری طرح سامنے لائے جا سکیں۔