خاتون صحافی کو اس کے چھ سالہ بیٹے کے سامنے مبینہ طور پر گولی مار دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 18:31 شام

مناما (شفق ڈیسک) بحرین میں خاتون صحافی کو اس کے چھ سالہ بیٹے کے سامنے سرعام مبینہ طور پر شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ملٹری افسر نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ برطانوی میڈیا کیمطابق 28سالہ ایمان صالح کی گاڑی بحرین کے علاقے رفہ میں روکی گئی جو کہ شاہی خاندان اور ملٹری کے حوالے سے مشہور جگہ ہے،اسی وقت مبینہ طور پر شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والا ملٹر افسرآیا اور اس نے ایمان کے سر میں گولی ماری دی جو کہ اس کی موت کا باعث بنی۔ ایمان صالح بحرین کے نجی ٹی وی چینل کی سپورٹس رپورٹر تھیں اور یہ واقعہ پیش

آنے کے بعد اس واقعے کو خاص توجہ نہیں دی گئی بلکہ صرف ایک چھوٹی سی خبر بنا کر چھوڑ دیا گیا۔