امریکہ کیلئے بڑا جھٹکا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 14:01 شام

منیلا (شفق ڈیسک) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا کہ اگر روس اور چین مل کر ایک نیا عالمی نظام قائم کریں، تو فلپائن اس نئے ورلڈ آرڈر کا حصہ بننے والا پہلا ملک ہو گا۔ ڈوٹیرٹے نے یہ بات پیرو کے شہر لیما میں ہونیوالی ایشیا پیسیفک سمٹ کیلئے روانہ ہونے سے پہلے جمعرات کے روز منیلا میں کہی۔ انکے اس بیان کو ایک مرتبہ پھر انکی امریکا کے بارے میں واضح طور پر تنقیدی سوچ کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ڈوٹیرٹے نے یہ بھی کہا کہ روس کی مثال پر عمل کرتے ہوئے فلپائن بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت میں

اپنی رکنیت سے دستبردار ہو سکتا ہے۔