آج کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے شاندار خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 07:12 صبح

ساہیوال(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے تحریک انصاف سے اتحاد ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلم  لیگ میثاق جمہوریت پر عمل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

 ساہیوال پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے حالیہ اقدامات اور سرگرمیاں آمر

انہ دور کی یاد کو تازہ کر رہی ہے اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت فسطائیت پر اتر آئی ہے اور ہارون آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر قاتلانہ حملہ اس کی زندہ مثال ہے اس حملہ میں شوکت بسرا کا پی اے امتیاز کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری 10مارچ کو ملتان میں ایک بڑے جلسہ اہم سے خطاب کرینگے اس سلسلہ میں جلسہ کے انتخامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے اس جلسہ عام میں ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال سے بڑے قافلے شرکت کرینگے انہوں نے آخر میں ایک سوال کے جواب میں پاناما لیکس کے مسئلہ پر سپریم کورٹ ایک تاریخی فیصلہ کرنے جا رہی ہے جس سے انہیں امید ہے کہ ملک میں کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔