مارکوس کوستائیس سال بعد ہی سہی قبر میسرآہی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 11:55 صبح

سنگاپور(مانیٹرنگ) فلپائن کے سابق بدعنوان اورآمر صدر فرڈی نانڈ مارکوس کو انتقال کے 27 سال بعد آج منیلا میں خاموشی لیکن پورے احترام کے ساتھ 21 توپوں کی سلامی دینے کے بعد دفن کر دیا گیا۔ مارکوس نے 1965 سے 1986 تک فلپائن پر حکومت کی تھی۔ سال 1986 میں عوام کی بغاوت کے بعد انہیں ہٹا دیا گیا تھا اور وہ ہوائی جزائر بھاگ گئے تھے جہاں 1989 میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ مارکوس کی جسد خاکی 1993 میں فلپائن لایا گیا تھا اور اس کے بعد اسے فریج میں رکھا گیا تھا۔ منیلا میں مارکوس کو دفن کرتے وقت 21 توپوں کی س

لامی کے ساتھ اسے دفن کیا گیا۔ ان کی جسد خاکی کے اعزاز سے جمہوریت کے حامیوں کو گہرا دھکا لگا۔ انہیں اس طرح دفن کئے جانے کی کئی تنظیموں نے مخالفت کی۔ مارکوس نے 1972 میں ملک میں مارشل لاء نافذ کیا تھا۔ اس وقت فلپائن کا غیر ملکی قرض 2.67 ارب ڈالر تھا تو 1986 میں بڑھ کر 28.2 ارب ڈالر ہو گیا تھا۔