یونان میں روسی سفارتکار کے گھر پر پیش آنے والا انتہائی افسوس ناک واقعہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 20:32 شام

.ایتھنز (مانیٹرنگ ڈیسک): یونان میں روسی سینئر سفارتکار اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے نعش اسپتال منتقل کرکے تحقیقت شروع کردی ہیںغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے ایک اور سینئر سفارت کار یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ کہ پچپن سالہ اندلائی ملانین اپنے بیڈ روم کے فلور پر مردہ حالت میں اوندھے پڑھے تھے ، اندلائی ملانین یونان میں روسی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے سربراہ تھے۔پولیس کے مطابق عمارت میں کسی کے زبردستی داخل

ہونے کے شواہد نہیں ملے تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سےتحقیقات جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملانین روسی سفارتخانے کی ملکیت اس عمارت میں تنہا رہتے تھے۔ دوسری جانب روسی حکام نے سفارتکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں انقرہ میں روسی سفیر آندرے کارلوف کو خطاب کے دوران گولی مار کر قتل کردیا تھا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا تھا۔