پیپلزپارٹی لاہور کے رہنما بابر سہیل بٹ کو قتل کر دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 20:57 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گن مین  کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے  پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما بابر  سہیل بٹ جاں بحق ہو گئے ،گن مین گولیاں مار کر فرار ہو گئے ،نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق لاہور میں مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں  پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما بابرسہیل بٹ پر ان کے اپنے ہی گن مین نے گولیوں کی بارش کر دی اور فرار ہوگیا۔ گولیوں کی زد میں آکر بابربٹ شدید زخمی ہوگئےجنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے  ۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے ۔واضح رہے کہ بابر سہیل بٹ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور  پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ اور اس بارے میں مزید سوراخ تلاش کر رہی ہے تاکہ واردات کی اصل حقیقت معلوم کی جا سکے۔