مریم نے تمام حدیں پار کردیں‘ عمران خان پر بڑا الزام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 16:09 شام


اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں اور ثابت ہوگیا کہ انہیں جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ عدالت کے باہر عدالت لگانے والے ثبوت پیش کیوں نہیں کرتے جب کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں بیرونی فنڈنگ کیس میں استثنا بھی کیوں مانگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، وہ نوازشریف فوبیا میں مبتلا ہیں، عمران خان کو کنٹینر پر الزمات لگانے اور جلسے جلوسوں میں مقدمے لڑنے کی عا

دت ہے، وہ قوم کو بتائیں کہ ساڑھے تین سال انہوں نے کیا کیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کچھ کیا ہوتا تو اشتہارات چلاتے وہ جلد ہی طویل چھٹی پر رخصت ہونے والے ہیں جب کہ نوازشریف وزیراعظم بنتے رہیں گے کیونکہ وزیراعظم بننا نصیب کی بات ہے اور عمران خان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سال گنتے رہیں گے۔