الیکشن 2018 : مریم نواز پاکستان کے کس شہر اور حلقہ سے الیکشن لڑیں گی، انکے مقابلے پر کون ہوگا؟ خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 24, 2017 | 09:41 صبح
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی، وہ لاہور سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2018کے عام انتخابات میں بطور امیدوار لاہور سے انتخاب لڑیں گی۔ گزشتہ دنوں بعض اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی انہوں نے تردید کی کہ وہ کوئی فوری انتخاب لڑنے جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ایسا نہ کوئی ارادہ ہے نہ کوئی وجہ موجود ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا بھر کے حکمرانوں کی طاقتور بیٹیوں کے حوالے سے جو رپورٹ جاری کی ہے اس میں مریم نواز کو بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا گیا ہے وہ پس پردہ ابھی بھی پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ملکی ترقی اور استحکام میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ان کے لئے کسی بھی حلقے سے انتخاب میں کامیابی کوئی بڑی بات نہ ہوگی، ان کے لئے کوئی بھی موجودہ مسلم لیگی امیدوار اپنی نشست چھوڑنے کو تیار ہو گا۔