عمران خان کو مبارک ہو : مریم اورنگزیب نے ایک اور دھماکہ کر ڈالا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 14, 2017 | 06:03 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان جھوٹ کی بنیاد پر ملک کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کو تو دور کی بات کسی ایم این اے کو بھی نااہل نہیں کرواسکتے۔
وہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران جھوٹ اور احتجاجی سیاست سے عدالت میں کیس نہیں جیت سکتے،عمران خان کے وکلاءنے ہماری عدالت میں دی گئی دستاویزات پر اپنا کیس لڑا، جھوٹے اور متضاد سیاسی بیانات پر کسی رکن اسمبلی کو نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا،پی ٹی آئی کاغذکا ایک ٹکڑا بھی بطور ثبوت تیسری بار منتخب وزیراعظم کے خلاف پیش نہیں کرسکی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو مبارک ہو،نارووال میں ہیلتھ کیئر کے ایک اور منصوبے کا فیتہ کٹ گیا ہے،پانامہ لیکس سے وزیراعظم نوازشریف کا کوئی تعلق نہیں ہے،عمران خان کو عدالت سے باہر مقدمے لڑنے کی عادت ہے،اس مقدمے کے بعد عمران خان کو سبق مل جائے گا کہ عدالت میں کیس کیسے لڑاجاتاہے،عدالت نے بھی اپنی آبزرویشن میں کہا کہ کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔