مریم نواز کے بارے میں شرمناک انکشاف سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 23, 2017 | 12:56 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) پاناما کیس اور بی بی سی کی رپورٹ کے بعد حکومت ایک اور مشکل میں مبتلا ہوگئی، جرمن اخبار نے بھی مریم نواز کی لندن میں جائیداد سے متعلق دستاویزات جاری کردیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق جرمن اخبار “سوڈائچے سائیٹنگ” نے مریم نواز کی دستاویزات ان کے پاسپورٹ کے عکس کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔ جبکہ تحقیقاتی صحافی، پانامہ پیپرز کتاب کے شریک منصف اور آئی سی آئی جے کے ممبر فریڈریک اوبرمائر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مریم نواز شریف کے پاسپورٹ کی کاپی جاری کرتے ہوئے اسے ”ثبوت“ لکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” آپ پانامہ پیپرز کیس کے معاملے میں مریم نواز اور شریف خاندان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟ تو یہ لیں۔“