چاچو آپ کا جواب نہیں : مریم نواز نے یہ الفاظ کس کے لیے کہے ہیں ؟ جان کر اپ دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 07, 2017 | 09:28 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک بھر کے شائقین انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر مریم نواز بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی تعریفوں کے پل باند ھ دیئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کی کامیابی کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”چاچو آپ کا جواب نہیں، آپ نے لاہور، پنجاب اور پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، آپ ملک بھر کی عوام کے لئے ایک فخر ہیں“۔