وزیر اطلاعات سپریم کورٹ کے ترجمان کے بھی فرایض انجام دینے لگیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 06, 2016 | 13:51 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکیلوں کے دلائل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاناما کیس میاں نواز شریف سے حسد اور مریم نواز سے خوف کا ہے۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان نے سپریم کورٹ میں تمام دستاویزات پیش کردیے ہیں انہی دستاویزات کے اوپر عمران خان کے وکیل دلائل پیش کر رہے ہیں۔ پاناما کیس اب عمران خان کے تمام جھوٹے الزامات سے میاں نواز شریف کی تقریروں پر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کی سماعت کرے لیکن عمران خان کے وکلا کے دلائل نے ثابت کردیا ہے کہ کیس شیروانی کا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جن اخباری تراشوں پر عمران خان کیس لڑ رہے ہیں، اگر ان کے خلاف ان اخباری تراشوں کی تحقیقات ہوئیں تو پھر کیا ہوگا۔