مریم نواز کا راحیل شریف کو زبردست خراج تحسین
اسلام آبادا(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا آرمی چیف کی الوداعی تقریب کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہےجس میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ہمیں آپ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف پیشہ ورانہ اقدار رکھنے والی شخصیت ہیں جن سے ہمیشہ خوشگوار رابطہ ہوا،جنرل راحیل شریف کو ہمیشہ بڑی عزت اور احترام سےیاد رکھا جائے گا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اچھی مثال قائم کی گئی، تاریخ بن رہی ہے،ادارے مضبوط ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت اچھا شگون ہے۔