پاناما کیس میں عمران خان کی مفروضوں کی بنیاد پرکھڑی عمارت گر گئی : مریم اورنگزیب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتا چل چکا ہے کہ انہوں نے صرف الزام لگایا تھا تاہم ان کی مفروضوں پر کھڑی عمارت گرگئی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کنفیوژن پرسیاست کی جاسکتی ہے لیکن کیس نہیں جیتا جا سکتا، عمران خان کو پتا چل چکا ہے کہ انہوں نے صرف الزام لگایا تھا لہذا ان کی مفروضوں پر کھڑی عمارت گرگئی ہے، انہیں پتہ چل چکا ہے کہ کنٹینر پر کی جانے والی باتوں سے کیس نہیں لڑا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کے باہر الزام لگاتے ہیں لیکن جب بات عدالت میں ثبوت پیش کرنے کی ہو تو وہ ناکام ہوجاتے ہیں۔