فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی ایک گھنٹے کی کمائی ،،ایک اور ناقابل یقین ریکارڈ قائم ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 02:29 صبح

لندن (ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صرف ایک گھنٹے میں 3 ارب ڈالرز (3 کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) کمالیے۔مارک زکربرگ کی دولت میں اتنا زیادہ اضافہ اس وقت ہوا جب فیس بک کی جانب سے سہ ماہی رپورٹ میں ویب سائٹ کے منافع میں ریکارڈ اضافہ دکھایا گیا۔

مثبت سہ ماہی رپورٹ کے باعث فیس بک کے حصص کی قیمت میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا جس کا سب سے زیادہ فائدہ مارک زکربرگ کو ہوا۔3 ارب ڈالرز کے اضافے کے نتیجے میں مارک زکر برگ کے مجموعی اث

اثے 59 ارب ڈالرز تک جاپہنچے اور وہ اس وقت دنیا کے 5 ویں امیر ترین انسان ہیں۔فیس بک کا منافع ہی نہیں بلکہ اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میںبھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ماہانہ ایکٹو صارفین کی تعداد ایک ارب 84 کروڑ تک پہنچ چکی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد ہی 1.23 ارب ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔ایسا لگتا ہے کہ رواں سال کسی وقت فیس بک صارفین کی تعداد دو ارب کا ہندسہ بھی عبور کرجائے گی۔