بڑی خبر:پاکستان کی سب سے بڑی میڈیسن مارکیٹ بند۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 13, 2017 | 19:08 شام
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کی سب سے بڑی میڈیسن مارکیٹ کو بھی تالے لگ گئے۔ ریٹیل مارکیٹ میں دواو¿ں کی فراہمی بند ہوچکی ہے۔
ڈرگ ایکٹ میں ترامیم نامنظور،پنجاب کے بعد کراچی میں بھی ادویات کے ہول سیل ڈیلرز نے ہڑتال کردی ہے۔ادویات کی سب سے بڑی مارکیٹ ڈینسوہال میڈیسن مارکیٹ میں دکانوں کوتالے لگا دیئے گئے اورحکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
ہول سیلرز نے ترمیم کو پاکیستانی ادویات سازکمپنوں کیخلاف سازش قرار دےدیا۔مظاہرین کہتے ہیں کہ حکومت صرف اپنا منافع دیکھ رہی ہے۔
ڈینسوہال ہول سیل مارکیٹ میں ہزار سے زائد میڈیسن کی دکانیں بند ہونے سے ریٹیل مارکیٹ میں دواو¿ں کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔