صوبائی اسمبلی کی نشست خطرے میں پڑ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 18:01 شام

کراچی (مانیٹرنگ) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے جعلی ڈگری کیس میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے خلاف ثبوت اور تحریری دستاویزات سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شازیہ مری نے دو ہزار دو کے عام انتخابات میں کراچی یونیورسٹی سے شازیہ نامی لڑکی کی ڈگری پر الیکشن لڑا۔ شازیہ مری نے جعل سازی سے ڈگری نکلوائی، ڈگری سے مماثلت رکھنے والا جعلی شناختی کارڈ بھی بنوایا۔وکیل نے استدعا کی کہ شازیہ مری کی ڈگری کو جعلی اور انہیں اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نےکیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔