کمسن عمر بچی کی شادی جسم کے اہم عضو سے محروم آدمی سے‘ نتیجہ کیا نکلا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 23, 2017 | 12:10 شام
جڑانوالہ (مانیٹرنگ رپورٹ) 13 سالہ لڑکی کی 24 سالہ نوجوان کےساتھ شادی کی کوشش معززین علاقہ نے پولیس کیساتھ مل کر ناکام بنا دی۔ دولہا کو اسکے والد اور لڑکی کے والد کو بارا تیو ں سمیت حراست میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا۔
شاہکوٹ کے علاقہ 5 چک کے رہائشی عبدالغفار اپنے بیٹے ساتھ انوار الحق جو ایک ہاتھ سے معذور ہے، کی بارات چک نمبر 233گ ب میں اپنے رشتہ دار یوسف کے گھر لیکر آیا۔ اسی دوران معززین علاقہ نے پولیس تھانہ صدر کو اطلا ع کر دی تو پولیس نے بچی فرح کی عمر 13سال ہونے پر ان کو نکاح سے روک دیا اور کارروائی کیلئے پولیس تھانہ صدر لے آئے۔ پولیس تھانہ صد کارروائی جاری ہے۔