فریحہ پرویز کی دعائیں رنگ لے آئیں، جاناں ملک اور نعمان جاوید کی شادی۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 16, 2017 | 19:50 شام

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) ویناملک اور اسد خٹک کے درمیان خلع کی خبروں کے بعد نعمان جاوید اور جاناں ملک کے درمیان بھی اختلافات کا انکشاف ہوا ہے اور خاتون خانہ ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نعمان جاوید کے سابقہ اہلیہ فریحہ پرویز کیساتھ تعلقات میں دراڑآئی تو صلح کیلئے کچھ کاوشیں بھی ہوئیں لیکن کامیابی نہیں مل سکی لیکن جلد ہی جاناں ملک مل گئیں۔ جاناں ملک سے نعمان جاوید کی دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں اختلافات شدت اختیا رکرگئے ہیں

اورخاتون خانہ اپنے میکے پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق نعمان جاوید نے اختلافات کی تصدیق کردی اورموقف اپنایاکہ معمولی جھگڑا ہے ، منانے کی کوشش کررہاہوں۔دوسری طرف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جاناں ملک کی والدہ اس شادی سے پہلے دن سے ہی خوش نہیں تھیں تاہم ا±نہوں نے بیٹی کو گھر آنے پر خوش آمدید کہا ہے۔