آج کا سب سے بڑا فلمی دھماکہ : اداکارہ سونم کپور کی شادی کی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 13, 2017 | 08:30 صبح

ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی افواہیں گردش میں ہیں۔سونم کپور کے بارے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجہ کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جس کے لئے سونم کی والدہ سنیتا نے بڑا کردار ادا کیا ہے جن کو اپنی بیٹی کو پیا گھر سدھارنے کی بہت جلدی ہے۔سونم کپور نے عوامی سطح پر آہوجہ سے اپنے تعلق کے بارے کبھی بات نہیں کی ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ ان کے والدین آہوجہ سے بہت خوش ہیں،سونم نے حال ہی میں آہوجہ کے ساتھ ایک تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے جو

کہ وائرل ہو گئی ہے۔