والدین نے بیٹی کو بیوہ بنوانے کے لئے شادی کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 17:39 شام

نجران (مانیٹرنگ) والدین نے بیٹی کو بیوہ بنوانے کے لئے شادی کردی۔سعودی عرب کے شہر نجران کی جیل میں سزائے موت کے قیدی کی شادی کرا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ پر چھپنے والی اس خبر کہ مطابق سالم حسن الکربی نامی سزائے موت کا یہ قیدی نجران جیل میں قید ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جیل میں ہی قیدی کی شادی کا اہتمام کیا۔ سالم حسن الکربی کی شادی اس کے قبیلے کی ایک خاتون سے کی گئی۔ اس موقع پر جیل میں شادی کی تقریب کا بھرپور اہتمام کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی شادی ہے جس

میں سزائے موت کے قیدی کو شادی کرنے کی اجازت دی گئی۔