لاہور کی خاتون نے خود کو کنواری ظاہر کرکے محنت کش سے شادی کر لی لیکن دولہے میاں پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب۔۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 22, 2016 | 07:46 صبح
لاہور(ویب ڈیسک) نشتر کالونی لاہور کے رہائشی نے اپنی بیوی کے انوکھے فراڈ پر عدالت سے رجوع کر لیا ۔چاربچوں کی ماں نے خودکو کنواری ظاہر کرکے محنت کش محمد خالد سے شادی کر لی مگر شادی کے بعد شادی شدہ ہونے کا علم ہونے پر خاتون زاہدہ بی بی گھر سے سامان لے کر فرار ہو گئی ہے،شوہر محمد خالد نے اپنی بیوی کے خلاف سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار کی عدالت میں نشترکالونی کے رہائشی محنت کش محمد خالد نے بیوی زاہدہ پروین اور نکاح خواں نذر محمد کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد خالد نے زاہد نامی خاتون سے شادی کی شادی سے پہلے زاہدہ بی بی کے بارے میں بتایا جاتا رہا کہ وہ کنواری ہے اور غریب گھرانے سے تعلق ہے اس پر ترس کھا کر محمد خالد نے زاہدہ بی بی سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد جب زاہدہ سسرال آئی تو علم ہوا کہ زاہدہ تو چار بچوں کی ماں ہے پہلے خاوند سے اس نے طلاق لے رکھی ہے ،خالد نے زاہدہ سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ واقع شادی شدہ ہے لیکن راز فاش ہونے پر اور سسرال کے ڈر سے وہ گھر سے رات کو نقدی اور زیورات لے کر فرار ہوگئی عدالت کو بتایا گیا کہ نکاح خوان بھی اس کیس میں برابر کا شریک ہے جس نے شادی شدہ ہونے کا چھپایا۔فاضل جج نے تھانہ نشترکالونی پولیس سے آج 22دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔