بڑھاپے میں پہلی شادی کرنے والی خاتون

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 19:24 شام

ویسے تو انسان کسی بھی وقت پہلی نظر کی محبت میں گرفتار ہوسکتا ہے مگر بڑھاپے میں پہلی شادی کی ہمت کس میں ہوتی ہے؟تو ایسا ہی انوکھا واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے 80 سال کی عمر میں پہلی شادی رچائی۔میامی سے تعلق رکھنے والی ماریہ ٹریسا کوبر اور 95 سالہ کارلوس وکٹر سوریز اس بات کا زندہ ثبوت ہیں کہ محبت کسی بھی عمر میں ہوسکتی ہے۔اس جوڑے کی ملاقات آٹھ ماہ قبل ہوئی تھی اور حال ہی میں انہوں نے شادی کی۔

height:240px; width:400px" />

کارلوس وکٹر تو اس سے پہلے شادی کرچکے تھے مگر یہ ماریہ کی زندگی کا پہلا موقع تھا جب وہ دلہن بنی۔اس جوڑے کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب کارلوس ایک نرسنگ ہوم کے ہال میں گھوم رہے تھے۔وہ بتاتے ہیں ' ہم دونوں پہلی نظر میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے، جب میں نے ماریہ کو دیکھا تو میرا دل خوشی سے بھرا گیا'۔ان کا تعلق جلد مضبوط ہوگیا اور وہ دوست بن گئے جس کے بعد ان کے گھروالوں اور نرسنگ ہوم کے عملے نے شادی کے انتظامات کیے۔ماریہ 26 سال کی عمر میں گوئٹے مالا سے امریکا منتقل ہوئی تھیں اور یہاں آکر ایک بچی کو پالنے میں مصروف ہوگئیں۔مگر اب ان کے خیال میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا وقت آگیا تھا۔ان کے بقول 'میں متعدد برسوں سے تنہا تھی، یہ شادی خدا کی رحمت ہے'۔انہوں نے مزید کہا ' یہ زبردست احساس ہے، میرے خیال میں محبت کی تلاش میں کبھی دیر نہیں ہوتی'۔