چالیس سالہ خاتون کس سے شادی کرنا چاہتی ہے جان کر آپ کا دماغ بھی چکرا جائے گا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 20:57 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنا ’معیار‘ بلند رکھنے والوں کو جیون ساتھی کی تلاش میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین کے ساتھ بھی یہ مسئلہ بہت عام ہے۔ اکثر لڑکیاں تو ’پرفیکٹ میچ‘ کی تلاش میں خواتین بن جاتی ہیں اور شادی کی عمر ہی نکال بیٹھتی ہیں۔ ایسے ہی اس برطانوی خاتون زندگی کے 40سال پرفیکٹ میچ کی تلاش کرتی رہی اور انجام کار ناکام ہو کر دولہا کے بغیر ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر رودرہیم کی رہائشی لینی گلوگلی کی 40ویں سالگرہ

اپریل میں آ رہی ہے اور اتنی عمر ہونے کے باوجود اسے اپنے معیار کے مطابق جیون ساتھی نہیں مل سکا۔ چنانچہ اس نے دولہا کے بغیر اکیلے ہی شادی کرنے کے لیے دعوت نامے چھپوا کر دوست احباب کو ارسال کر دیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سالگرہ کے روز لینی اپنی شادی کی تقریب منعقد کرے گی۔ اس نے اپنے کارڈ میں خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ عروسی لباس میں اس کی شادی میں شریک ہوں کیونکہ وہ چاہتی ہے کہ اس کی شادی میں زیادہ سے زیادہ دلہنیں آئیں۔ لینی نے اپنے ہنی مون کی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔ وہ ہنی مون پراٹلی کے دارالحکومت روم جائے گی جہاں اکیلی ہی ہنی مون منائے گی۔ لینی کا کہنا ہے کہ ”کچھ عرصہ قبل میں ایک مرد کے ساتھ تعلق میں تھی لیکن میں اس کے ساتھ بھی شادی نہیں کرنا چاہتی۔لڑکپن میں میری ایک بار منگنی بھی ہو گئی تھی لیکن یہ بہت احمقانہ کام تھا جس سے کوئی نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔ اب میں اپنی ذات میں رہنے پر خوش ہوں۔ میں اکیلے ہی شادی کرکے اپنے آپ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔“کسی مرد کے ساتھ میں کبھی گزارا نہیں کر سکتی۔۔