زبردستی شادی کرنے کے اصرار پر 16سالہ لڑکی نے کیا کیا جان کر آپ بھی اس کی ہمت کو داد دیں گے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 31, 2017 | 22:07 شام
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست بنگال کی 16سالہ لڑکی والدین کی جانب سے زبردستی شادی کے اصراراور منگنی کے روزگھر سے بھاگ کر تھانے پہنچ گئی ۔نابالغ بھارتی لڑکی شادی کیلئے والدین کے اصرار اور شادی کی تاریخ طے کرنے کیلئے دولہے کے اہل خانہ کی آمد سے قبل تھانے پہنچ گئی اورشکایت درج کرادی جس پر پولیس نے لڑکی کے والدین کو تھانے بلا لیا اور بالغ ہونے تک شادی نہ کرانے کی تحریری ضمانت لے لی ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے مگر اس کے والدین اس کی جلدشادی کیلئے بضد تھے ۔لڑکی کا والد غریب کسان ہے جس کی ایک اور تیرہ سالہ بیٹی بھی ہے اور وہ اپنی غربت کی وجہ سے بڑی بیٹی کی جلد شادی کرنے کیلئے بضد تھا تاہم لڑکی اپنی منگنی والے دن لڑکے اور اس کے اہل خانہ کی آمد سے قبل بھاگ کرپیدل تھانے پہنچ گئی اور پولیس کو سارے ماجرے کے بارے میں آگاہ کر دیا ۔پولیس کے مطابق لڑکی 12کلو میٹر کا پیدل فاصلہ طے کر کے تھانے پہنچ اور ڈیوٹی افسر کو بتایا کہ ” میں ابھی بچی ہوں مگر اس کے باوجود میرے والدین میری شادی کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔مگر میں ابھی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں‘ ‘۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے پاس اس کی تاریخ پیدائش کا کارڈ بھی تھا جس کے بعد پولیس نے لڑکی کے والدین کو تھانے بلا کر تحریری ضمانت لی ۔پولیس حکام نے بچی کی کاوش پر کپڑوں کے جوڑے تحفے میں دیے ۔ اور اس کی شادی رکوا دی۔۔۔ جس پر لڑکی خوش نظر آنے لگی۔۔۔