مریم نواز کی دریافت قوم اور اداروں کے مورال بلند کرنے کا مضحکہ خیز معیار سامنے لے آئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 17:36 شام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نواز کی دریافت قوم اور اداروں کے مورال بلند کرنے کا  مضحکہ خیز معیار سامنے لے آئیں ۔وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے امن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ایسی مذموم کارروائیوں سے عوام اور سیکیورٹی فورسز کا مورال بلند ہوتا ہے۔شہادتوں سے مورال بلند ہونے کا انہوں نے عجیب فلسفہ بنیان کیا ہے۔کیا مورال بلند کرنے کے لئے ایسے واقعات قبول کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے؟
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ دہشتگردوں نے ایک بار پھر امن کو نشانہ بنایا جس میں عام شہریوں کے ساتھ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شہید ہوئے جنہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے اس طرح کے حملوں کے ذریعے عوام کا مورال ڈاﺅن کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پاکستان کے شہریوں اور سیکیورٹی فورسز نے جس طرح دہشتگردی کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، اس طرح کے حملوں سے عوام اور سیکیورٹی فورسز کا مورال مزید بلند ہو تا ہے۔