عمران پر تبرا۔۔۔مریم اورنگ زیب نے پرویز رشید کی کسر پوری کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 19:28 شام

 

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ)میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے،عدالت فیصلہ کرے گیوزیراعظم قوم کے ووٹوں سے منتخب ہوکروزیراعظم بنے۔ وہ پی ٹی آئی کے کہنے پراستعفی نہیں دیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کےخلاف آج نئی رام کہانی شروع کردی۔ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیراعظم کی تقریرکوتوڑمروڑکرپیش کیا گیا۔ طلال چوہدری نے عمران خان پر کڑی تنقدی کی کہا آپ نے وکیل بد

ل کر اداکارکرلیا۔ خان صاحب کہتےہیں کہ میاں صاحب پرفلم بناؤں گا۔ میاں صاحب پربننےوالی فلم توملک کا بچہ بچہ دیکھے گا۔خان صاحب آپ پرفلم بنی تودنیا بھرمیں شرمندگی ہوگی

.
طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ عمران خان کی فلم سنسر بورڈ بھی پاس نہیں کرے گا۔ اکتوبر اور نومبر سے امیدیں لگانے والے کامیاب نہیں ہوئے۔ عدالت ثبوت مانگتی ہے تو عمران خان لندن چلے جاتے ہیں۔ عمران خان ڈامے بازیاں چھوڑیں اور ثبوت پیش کریں.
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بلاوجہ بغیرثبوت کے شورمچارہی تھی۔ شریف فیملی کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ۔وہ دن گئے جب فیصلے کوئی اور کرتا تھا۔آج فیصلےپاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کرتی ہے.