جاوید لطیف کے خواتین سے متعلق ریمارکس قابل مذمت ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 12:55 شام

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے اس قسم کی زبان مناسب نہیں یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کے بیان کی مذمت کرتی ہوں، خواتین کیلئے ایسا بیان ناقابل قبول ہے، جاوید لطیف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس پر بات کر چکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے غلط کہا اس پر معافی بنتی بھی تھی میں کہنا چاہتی ہوں کہ چھوٹے اور بڑے کی تمیز ہوتی ہے جو ہمارا معاشرہ سکھاتا ہے آپ نے دیکھا کہ فوٹیج میں مراد سعید کیا کر رہے ہیں رات کو

عمران بیان دیتے ہیں کہ میں ہوتا تو اور آگے تک جاتا پارٹی ہیڈ کو ایسے واقعات پر حوصلہ افزائی کی بجائے مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔