وزیراعظم کا نام پاناما کیس سے ختم ہوگیا، مریم اورنگزیب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 13:31 شام

 
 

اسلام آباد(مانیٹرنگ) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے  وزیراعظم کا نام پاناما لیکس سے جوڑنے کی بہت کوشش کی لیکن  آج وزیراعظم کا تعلق پاناما سے ختم ہو گیا اور ان کا جھوٹ بھی عوام کے سامنے آگیا۔ 

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم کا نام پان

اما لیکس سے جوڑنا چاہتے تھے لیکن آج وزیراعظم کا تعلق پاناماسے ختم ہو گیا عمران خان سپریم کورٹ سےبھی بھاگنےکی تیاری کررہے ہیں کیوں کہ سپریم کورٹ میں ثبوت پیش کرنا ہوتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ جھوٹے لوگوں سے ہے عمران خان سپریم کورٹ میں آکر جھوٹی سیاست کررہے ہیں، مریم نواز کے زیر کفالت ہونے سے متعلق الزامات غلط ثابت ہوئے اور ان  کا جواب عدالت میں انہیں مل گیا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس جھوٹ کا پلندہ ہے مخالفین کہتے ہیں کہ اتنا جھوٹ بولو کہ وہ سچ لگنےلگےعمران خان قوم سے جھوٹ بولتے رہے جو آج ثابت ہوگیا ہے۔