تحریک انصاف پاناما کیس پر صرف سیاست کررہی ہے، مریم اورنگزیب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 12:44 شام

اسالام آباد(مانیٹرنگ)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما کیس پر صرف سیاست کررہی ہے، انہوں نے عدالت میں جھوٹے ثبوت اور جعلی دستاویزات جمع کرائی ہیں تاہم عدالت کے اندر سیاست نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین مریم نواز سے خوفزدہ ہیں، مریم نواز کا کسی بھی درخواست میں کوئی ذکر نہیں اور ان پر لندن فلیٹس سے تعلق کا الزام بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگا ہوا ہے

اور اس پر پی ٹی آئی کو جواب دینا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ (ن) دانیال عزیز نے کہا کہ جہانگیر ترین سند یافتہ کرپٹ ہیں انہوں نے خود اپنی بیٹی کو 6 کروڑ سے زائد کا تحفہ دیا جب کہ عمران خان کو کچھ سمجھ نہیں آرہا اور ثبوت نہ ہونے کے باعث یہ گھٹیا حرکتوں پراتر آئے ہیں لہذا عمران خان نے جو گڑھے کھودے ہیں خود اس میں گررہے ہیں۔