مریم نواز کی وہ خوبی جو لاکھوں میں کسی ایک میں ہوتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 06, 2017 | 05:02 صبح

لاہور(شفق رپورٹ) مریم نواز شریف نے جو میڈیا ٹیم بنا رکھی ہے،اسے نوائے وقت اسلام آباد کے چیف رپوٹر نواز رضا تھنک ٹینک کا نام دیتے ہیں۔اس تھنک ٹینک کے ارکان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،مریم اورنگ زیب،دانیال عزیز ، بیرسٹر دانیال چوہدری ،طلال چوہدری ،محمد زبیر اورمائزہ حمید شامل ہیں۔یہ سب کے سب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں مگر ان کی زبان سے سے ایسا نظر نہیں آتا۔اس انتخاب کو مریم نواز کی وہ خوبی قرار دیا جاسکتا ہے جو لاکھوں میں سے کسی ایک میں ہوتی ہے،مریم نواز نے ان کے دماغ سے اخلاقیات کا پرزہ نکا دیا یا انہوں نے  ایسی لاٹ کو منتخب کی جس میں یہ پرزہ تھا ہی نہیں۔دانیال عزیز اور طلال چودھری بعض اوقات نہیں اکثر ایسی باتیں میڈیا پر کر جاتے ہیں جو یہ شاید اپنے بچوں کے سامنے کرسکتے ہیں ایک سلجھا ہوا انسان قطعی نہیں کر سکتا۔مریم اورنگ زیب وزیر اطلاعات ہیں مگر وہ عمران کو کوسنے دینے ہی کو اپنا فرض منصبی سمجھتی ہیں۔آج ہی وہ کہہ رہی تھیں۔وزارت عظمیٰ کی ہوس نے عمران کو ذہنی مریض بنا دیا‘ خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ن لیگ حکومت میں طاقت ور شخصیت کی بات ہوتی ہے،وہ مریم نواز کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے۔انہوں نے طارق فضل اور مریم اورنگ زیب کو وزیر اور زبیر عمر کو گورنر سندھ بنوایا۔ان لوگوں نے عمران خان کی ایسی کی تیسی پھیر کے رکھدی تو اعلیٰ منصب کے حقدار ٹھہرے اور اپنی اہلیت بھی گالی اور عمران خان کیلئے گولی جیسی زبان استعمال کرکے ثابت کررہے ہیں جبکہ  باقی پی ٹی آئی اور پی پی پی کی قیادت کے خلاف انگارے اگل کے وزارتوں کیلئے خود کو اہل ثابت کررہے ہیں