فلم انڈسٹری کیلیے بڑی خوشخبری یا چکر؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2017 | 13:31 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں مقامی فلموں کے فروغ کیلئے پالیسی کا آغاز کرے گی، موجودہ حکومت غیرملکی مواد کو کم کرنے کے لئے پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی پر توجہ دے رہی ہے۔جمعہ کو اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ غیرملکی فلموں کی نمائش کے حوالے سے وفاقی حکومت کی موجودہ پالیسی وہی ہے جو 2007 میں اس وقت کے وزیراعظم نے منظور کی تھی۔