خواتین غربت اور خوف کی فضا میں رہ رہی ہیں،مریم کا اعتراف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 13, 2017 | 07:32 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ)وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میری والدہ میرے لیے مشعل راہ ہیں,خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق”جمہوریت اورمعاشرتی انصاف میں خواتین پارلیمنٹیرینزکا کردار“(وویمن پارلیمانی کاکس)پرسیمینارسےخطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہے ہیں ،خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وویمن کاکس کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں خواتین کا کردار کبھی اہم نہیں رہا ،دنیا کی نامور کمپنیوں

میں خواتین مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ملالہ یوسفزئی نوبل انعام حاصل کرنے والی کم عمر ترین لڑکی ہے،خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کردارادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گھر میں خواتین کی بے شمار ذ مہ داریاں ہوتی ہیں،خواتین پارلیمنٹرینر معاشرے میں بڑی تبدیلی لاسکتی ہیں معاشرے میں خواتین کو بہت مسائل کا سامنا ہے۔پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں،خواتین کو غربت اور خوف کی فضاءسے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آخر میں مریم نواز نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی،شرمین عبید،خاتون پائلٹ مریم ہمارا فخر ہیں،خواتین غیرت کے نام پرقتل،ذہنی،جسمانی تشددجیسے مسائل کاسامناکررہی ہیں، ویمن پارلیمانی کاکس کے انعقاد پرمنتظمین کومبارکباد پیش کرتی ہوں۔