وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نےصحافیوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 13:24 شام

 

لاہور (مانیٹرنگ) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا مناسب نہیں‘ یہ ایک قومی منصوبہ ہے ، سی پیک سے بلوچستان میں سیاحت بڑھے گی، ملک اور خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی‘اُسے سیاسی رنگ دینا بند کیا جائے‘ وزیر اطلاعات نےصحافیوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاتے ہوءے کہا کہ میڈیا ہاﺅسسز اور صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت اورا ستعداد کار میں اضافے کے حوال

ے سے کام ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائل پام کلب لاہور میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں ہماری حکومت نے سنجیدگی سے کام کیا ہے، اور یہ پہلی حکومت ہے جس کے ساتھ برینڈز وابستہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں بھی میٹروبس چلائی جارہی ہے جس سے ہماری حکومتی دور میں ہونے والی ترقی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلی قومی سلامتی پالیسی بھی ہماری ہی حکومت نے دی، مدرسوں کی پروفائیلنگ کی بہت باتیں ہو تی تھیں لیکن ہمارے ہی دورے حکومت میں اس پر پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکٹا کے تحت پہلی بار انٹیلی جنس شیئرنگ متعارف ہوئی ہے۔ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی پالیسی بھی ہمارے دور میں ہی تشکیل پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صحافیوں کی سیکورٹی اور تحفظ کے حوالے سے بل کا مسودہ تیار ہوچکا ہے اور کوشش ہے کہ اسے جلد از جلد منظور کروا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی پروگراموں کی ترویج کیلئے سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رائزنگ پاکستان کے نام سے ایک مہم شروع کر رہے ہیں جس میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں صحافتی حلقوں کی طرف سے حکومت کو تعاون کی ضرورت ہے۔ سی پیک کے بارے میں پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک پر ایک پارلیمانی کمیٹی بنی ہوئی ہے جس کے چیئرمین اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو سیاست کا شکار کرنا مناسب نہیں یہ ایک قومی منصوبہ ہے ایسے سیاسی رنگ دینا بند کیا جائے۔