مریم نے بلاول کو خصوصی پیغام بھجوادیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 17:06 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ)وزیر مملکت مریم اورنگ زیب کا کہناہے کہ بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہ بھی بتا دے کہ پاناما دستاویزات میں وزیر اعظم کا نام نہیں ہے البتہ بھٹوخاندان کا ذکر ضرور ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب نے ایک بیان میں کہا ہےکہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے، بلاول جب اخلاق سے گری باتیں کریں گے تو لوگ انہیں بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کے آج اخلاق سے گرے ہوئے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کر دیا، بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہ بھی بتا دے کہ پاناما میں وزیر اعظم کا نام ہے ہی نہیں جبکہ بھٹوخاندان کا ذکر ضرور ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنے دورے میں کوئی جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسےکر رہےہیں یہی مسلم لیگ ن کی فتح ہے۔