اردگان کی مریم نواز کے لئے وثوق سے پیش گوئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 16:46 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ)ترک صدر طیب اردگان نے وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے بارے میں دلچسپ پیشگوئی کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر اور وزیراعظم پاکستان کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی ترک صدر اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کروائی۔اس موقع پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں۔وزیراعظم نے ترک صدر سے مریم نواز کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کو سیاست میں بہت دلچسپی ہے۔’’میرے دونوں بیٹوں کو تو سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں لیکن میری بیٹی اس میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔‘‘ ترک صدر وزیراعظم کی بات نہایت توجہ سے سن رہے تھے اور اس موقع پر انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ ’’آپ کی بیٹی سیاست ضرور کامیاب ہوگی۔‘‘