میاں نواز شریف کی جانب سے لاڈو رانی کو قومی دولت سے مالا مال کرنے کے ایک اور خفیہ طریقے کا انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 06:46 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پاناما لیکس پر آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے  وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پر ٹیکس چوری کاالزام غلط ہے، وزیر اعظم نےمریم نواز کوتحائف بینکوں کےذریعے دیے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے شروع کی تو وزیراع

ظم کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں نے تسلیم کیا کہ تحائف بذریعہ بینکس دیے گئے تمام بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی موجود ہے کہ وزیر اعظم نےمریم نواز کوتحائف بینکوں کےذریعے دیے جب کہ بینک کے علاوہ تحائف پر انکم ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسین نواز پر الزام لگایا گیا کہ ٹیکس نہیں دیتے لیکن حسین نواز کا نیشنل ٹیکس نمبربھی موجود ہے