زمینی مخلوق سے بالکل مختلف مخلوق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 19:04 شام

ماسکو (شفق ڈیسک) روسی ماہی گیر کی اپنے اکاؤنٹ میں عجیب و غریب اور خوفناک سمندری مخلوقات کی تصاویر نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا لوگ ان تصاویر کو بہت شوق سے دیکھتے اور زیادہ سے زیادہ شئیر بھی کرتے ہیں۔ ماہی گیر سمندر کی تہہ میں اتر کر بلا خوف ان حیرت انگیز آبی مخلوقوں کی تصاویر لیتا ہے۔ فیڈورسٹوف کی جانب سے ٹویٹ کی جانے والی چند سمندری مخلوقات کی تصاویر جو سمندروں کی اتھاہ گہرائیوں میں پائی جاتتی ہیں۔ عجیب الخلقت اور خوفناک مچھلیوں کی تصاویر لوگ ان کی پکڑی ہوئی سمندری مخلوقات کو دیکھ کر حیران ر

ہ جاتے ہیں۔ فیڈورسٹوف شمال مغربی روس کے پانیوں میں ٹرالر چلاتے ہیں اوراکثر ان کے جال میں عجیب و غریب مچھلیاں آتی ہیں لیکن وہ انہیں دیکھ کر خوفزدہ نہیں ہوتے اور مزاحیہ انداز میں ان کی تصاویر دوسروں سے شیئر کرتے ہیں۔ تاہم ان کی تصاویر پر ماحولیاتی ماہرین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رومن فیڈرسٹوف کو مچھلیوں کی تصاویر لینے کے بعد انہیں دوبارہ سمندر میں چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ ان میں سے کئی مخلوقات بہت نایاب ہیں۔ عام افراد نے یہ بھی کہا کہ انسان کو نازک اور حساس سمندری ماحول میں اتنی گہرائی تک واردات نہیں کرنی چاہئے۔ فیڈورسٹوف کی تصاویر دیکھ کر بعض لوگ اتنے ڈر جاتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اس مخلوق کو جلا کر مار ڈالنا چاہئے۔ اسیلئے ماہرینِ ماحولیات نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔