عمان میں وہیل مچھلی نے مچھیروں کو کروڑ پتی بنا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 12:39 شام

مسقط (شفق ڈیسک) عمان میں غریب مچھیروں کو وہیل مچھلی کی قے (الٹی) مل گئی جس نے اسے کروڑ پتی انسان بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کیمطابق عمان کے صوبہ قرایات میں 30 اکتوبر کی صبح مچھیرا اپنے دو دوستوں کیساتھ ساحل سمندر پر گیا جہاں اسے بڑی مقدار میں وہیل مچھلی کی قے سیاہی مائل رنگ کے ٹھوس چربیلے مادے کی شکل میں نظر آئی جسکی بد بو بہت زیادہ تھی۔ تمام ساتھیوں نے مل کر قے نما چربیلے مادے کو کشتی میں ڈال لیا جسکا وزن اسی کلو گرام تھا۔ خالد کا کہنا تھا کہ پہلے تو اسکی بدبو بہت زیادہ تھی لیکن دو دن بعد اس ما

دے سے خوشبو آنے لگی جس پر ہم سب خوشی کیساتھ گھر آ گئے۔ اس نے بتایا کہ ابھی تک اس سیال مادے کی قیمت 2.5 ملین ڈالر لگ چکی ہے تاہم جیسے ہی کوئی اچھا سودا ہو گا تو اسے بیچ دیا جائیگا۔ واضح رہے کہ وہیل مچھلی کی قے سے نکلا یہ مادہ پرفیوم بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔