پاکستان بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے میں ناکام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 12, 2017 | 19:09 شام
الور(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔بنگلور کے کرناٹکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن مسلسل 10 میچوں میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر بھارتی بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم مقررہ اورز میں 198 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے دیا گیا 199 رنز کا ہدف بھارت نے با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے مسلسل دوسری بار بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔ بھارت کی جانب سے پرکاش نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اور پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر کپ اپنے نام کر لیا۔