چیمپیئنز ٹرافی کی ایدھی ہوم اور جامعہ کراچی میں تقریب رونمائی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 07:20 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی تقریب رونمائی کراچی کے ایدھی ہوم اور جامعہ کراچی میں منعقدہ کی گئی۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایدھی ہومز میں چیمپئنز ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ٹرافی کیساتھ آئی سی سی اورپی سی بی کے حکام بھی موجود تھے۔ایدھی ہوم میں موجود بچے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔ عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور ان کی والدہ بلقیس ایدھی بھی موجود تھیں۔شاہد آفریدی نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب مشن جاری رہنا چاہیے۔ پاکستان تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھاکر ہی چیمپئنز ٹرافی جیت سکتا ہے۔ بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی، لیکن اس میں وقت لگے گا۔چیمپیئنز ٹرافی کو جامعہ کراچی لے جایا گیا جہاں سابق کپتان یونس خان نے اس کی رونمائی کی۔یونس خان نے کہا کہ امید ہے چیمپیئنز ٹرافی پاکستان آئیگی۔ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے جس کو بھی کپتان بنایا جائے اسے پورا موقع دیا جائے اور ایسا نہ ہو کہ چند ماہ بعد قیادت سے ہٹا دیا جائے۔ سرفراز ایک اچھا کپتان ہے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، ‘سرفراز اچھا کپتان ثابت ہوگا‘پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیت سکتا ہے ۔