قذافی اسٹیڈیم لاہور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے کیوں گونج اٹھا تھا۔۔۔جان کر اُپ کا خون بھی گرما جائے گا۔۔۔اور آپ کی زبان بھی یہ نعرہ لگانے لگے گی۔۔
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی تھی جس میں نامور فنکار اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کر رہے تھے۔پاکستان سپرلیگ ٹو کی اختتامی تقریب کا آغاز پیرا ٹروپرزکے اسٹیڈیم میں اترنے کے شاندار مظاہرے سے ہوا جبکہ پیرا ٹروپرز نے پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے ولی دونوں ٹیموں کے فلیگز تھامے ہوئے تھے، اختتامی تقریب میں شہدا کو سلام اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کی میزبانی کے فرائض عائشہ عمر اور احمد بٹ سرانجام دے رہے تھے، قذافی اسٹیڈیم میں شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ جس سے پورا اسٹیڈیم گونج اٹھا۔۔۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل فائنل کاٹاس ساڑھے سات بجے اور میچ رات آٹھ بجے شروع ہوا تھا۔ سیٹیاں بجنے اور کھیل جمنے کا انتظار ختم، برسوں بعدپاکستان میں لوٹنے والی کرکٹ کو خوش آمدید کہنے کے لئے شائقین قذافی اسٹیڈیم کی جانب اُمڈ آئے تھے، 30 ہزار دیوانوں نے اسٹیڈیم میں میچ کا مزا اُٹھایا ۔ کروڑوں شائقین اسکرینوں پر نظریں جمائے بیٹھے رہے، مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں پر فائنل دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ میچ اور اس کا جوش و خروش دکھوں کے سارے بندھن توڑ گیا۔اور لاہور خوشی سے جھوم اٹھا۔۔ ہزاروں جانوں کے نقصان میں آج کے میچ کی خوشی سب پر بازی لے گئی۔۔۔۔