پی ایس ایل:قلندرز کی شکست۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 18:57 شام

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان سپرلیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ کے بلے بازوں کی عمدہ باؤلنگ کے باعث مخالف ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں کوئٹہ اور لاہور کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا، کوئٹہ نے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا تھا۔لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، گلیڈی ایٹر کی طرف سے اوپننگ کا آغاز احمد شہزاد اور کیوین پیٹر

یسن نے کیا تاہم 51 کے مجموعی اسکور پر تین کوئٹہ کے تین کھلاڑی پویلین روانہ ہوگئے۔ نئے آنے والے والے کھلاڑی اسد شفیق نے گرتی ہوئی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز اسکور کیے بعد ازاں روسو نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، لاہور قلندر کی جانب سے سہیل تنویر نے 2، عرفان نے 3 اور سنیل نارائن نے دو اور یاسر شاہ نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔جیت کے لیے ہدف کا تعاقب کرنے والی لاہور قلندرز کے بلے باز کوئٹہ کے باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور 18.4 اوورز میں صرف 128 رنز بنا سکے، لاہور کی جانب سے نارائن اور ایلیوٹ 26 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔کوئٹہ کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 2 ، محمد نواز، حسن خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ملز اور انور علی ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔اور قلندز کو شکست دے کر پی ایس ایل کا دوسرا میچ اپنے نام کر لیا۔