پاکستان ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میں کل مدمقابل نوجوان کھلاڑی اچھاپرفارم کرینگے: کورٹنی براﺅن

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2017 | 07:32 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے شروع ہوگا۔گرین شرٹس اور کالی آندھی کے ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوںنے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ قومی کرکٹرز نے کوچز کی زیر نگرانی باﺅلنگ ‘بیٹنگ ‘فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔ پریکٹس سیشن کے دوران مختلف ورزشیں بھی کی گئیں ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں نمبر بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔سیریز میں 3-0 سے فتح کی صورت می

ں پاکستانی ٹیم پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے گی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کورٹنی براﺅن نے کہا ہے کہ وشال سنگھ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرےگا۔ وشال کے آنے سے بیٹنگ لائن مضبوط ہو گی ۔ مڈل آرڈر بیٹنگ میں استحکام آئےگا۔ 28سالہ لیفٹ ہینڈ بلے باز کو تین روزہ پریکٹس میچ میں شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ شیمرون ہٹمیئر بھی کارکردگی پر ٹیم میں آیا ہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ایک سال قبل قومی انڈر 19ٹیم کی قیادت کرنے والا نوجوان اتنی تیزی سے قومی ٹیم کا حصہ بن گیا ہے ۔ہم دونوں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔ امید کرتے ہیں ان سے جو توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں وہ ان پر پورا اتریں گے ۔سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں سے توقع ہے کہ وہ پریکٹس میچ کی طرح ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرکے کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔