پاکستان کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 09:49 صبح


سڈنی (مانیٹرنگ رپورٹ) چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس نے 183 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے4 کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں۔ پاکستان کو صرف 15 کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور کپتان اظہر علی 7 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کپتان سٹیو سمتھ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 88 کے مجموعی سکور پر گری اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔پاکستان کوچوتھے نقصان کا سامنا 183 کے مجموعی سکور پر کرنا پڑا ۔