میچ فلسنگ کے الزام میں پکڑے جانے والے کھلاڑیوں کے لیے بڑی خبر۔۔۔۔اگر الزام سچ ثابت ہوا تو یہ کہاں ہوں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 16, 2017 | 19:51 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ فکسنگ کیس میں پی سی بی اپنی تفتیش کرے اور ایف آئی اے اپنی تفتیش کرے گا جب کہ جو بھی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث پایا گیا اسے جیل بھیجا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، بار بار اسپاٹ فکسنگ کے واقعات ہونا ہماری کمزوری ہے، 3 کھلاڑیوں کے واقعہ کے بعد ہمیں اس معاملے کو سختی سے نمٹنا چاہیئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ یا چند کھلاڑیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے شرمندگی کا باعث ہے، پی سی بی کے ساتھ ایف آئی اے بھی اپنی تفتیش کرے گا کیونکہ پی سی بی کی تفتیش میں ملوث کھلاڑی کو صرف معطل ہی کیا جاسکتا ہے لیکن ایف آئی اے کی تفتیش میں جو ملوث پایا گیا اسے جیل بھیجا جائے گا۔ اور ضمانت  میں کوئیرعایت