پاکستان کی بیٹنگ آسٹریلوی بالرز کے سامنے ماند پڑ گئی
برسین(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستانی ٹیم جسے جیتنے کے لیے 490 رنز بنانے ہیں اپنے ہدف سے اب بھی 420 رنز دور ہے اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان کو دوسری اننگز میں جس مضبوط بنیاد کی ضرورت تھی وہ اسے نہ مل سکی اور 31 کے مجموعی سکور پر مچل سٹارک نے سمیع اسلم کو سلپ میں رینشا کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ وہ 15 رنز بنا پائے ۔54 کے سکور پر بابراعظم بھی پویلین کی راہ لینے پر مجبور ہوگئے۔انہیں نیتھن لائن کی گیند پر سلپ میں اسمتھ نے کیچ کیا ۔ وہ صرف 14 رنز بناسکے۔پہلی اننگز میں پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ ہونے والے یونس خان زبردست دباؤ میں دکھائی دیے اور وہ کھیل کے اختتام پر 19گیندیں کھیل کر صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔اظہرعلی پانچ چوکوں کی مدد سے 41رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔آؤٹ ہونے سے قبل آسٹریلیا کے بیٹسمین عثمان خواجہ نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیاس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 97 رنز کھلاڑی 8 آؤٹ پر شروع کی اور 45 رنز کا اضافہ کرکے 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 287 رنز کی برتری حاصل ہوگئی لیکن کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کو فالوآن نہیں کرایا۔سرفراز احمد اور محمد عامر نے نویں وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے۔محمد عامر 21 رنز بناکر برڈ کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں آؤٹ قرار پائے تاہم وہ امپائر کے فیصلے سے مطمئن دکھائی نہیں دیے کیونکہ ان کے خیال میں گیند بلے کے بعد ان کی کہنی سے لگی تھی۔ڈیوڈ وارنر نے راحت علی کو رن آؤٹ کرکے سرفراز احمد کو مزید کچھ کردکھانے سے باز رکھا جو 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کے تکونی پیس اٹیک میں شامل ہر بولر کا وار یکساں مہلک تھا جس کا صلہ انہیں تین تین وکٹوں کی صورت میں ملا ۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔محمد عامر اور راحت علی نے ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا کی وکٹیں جلد حاصل کرلیں لیکن کپتان اسمتھ اور عثمان خواجہ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 111 رنز کا اضافہ کرکے پاکستانی ٹیم کی مایوسی بڑھادی ۔پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اسمتھ 63 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ اور مچل سٹارک نے تین، تین جب کہ جیکسن برڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاعثمان خواجہ کی 74 رنز کی عمدہ اننگز کا خاتمہ مصباح الحق نے راحت علی کی گیند پر کیچ کرکے کیا۔نک میڈنسن کے لیے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بڑا سکور ایک خواب ہی رہا تاہم پہلی اننگز کے سنچری میکر پیٹر ہینڈس کومب نے کارآمد 35 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز میں 70 رنز بنائے تھے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔