میٹرک کے سالانہ 2017کے امتحانات ،شیڈول کا اعلان کردیاگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 07, 2017 | 18:06 شام

 
ملتان(مانیٹرنگ رپورٹ)پنجاب کے تعلیمی بورڈ زنے میٹرک سالانہ 2017کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔تعلیمی بورڈز کی طرف سے جاری کی گئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق صوبہ میں جماعت دہم کے سالانہ امتحانات یکم مارچ کو شروع ہوں گے جبکہ جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز17مارچ سے ہوگا۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق امیدواروں کے پریکٹیکل ایگزامز5اپریل سے 22اپریل تک لئے جائیں گے۔